اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کیدورے پرآئے ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو، ترکیہ کے وزیر برائے ماحولیات، اربنائزیشن اور موسمیاتی تبدیلی، مرات کورم، چیئرمین ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ، ترک کم لاگت ہاسنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب اردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس آفت سے نمٹنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ صدر اردگان کی فون کال کے فورا بعد ترکیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خیمے، کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور ہنگامی امدادی سامان کی صورت میں پاکستان کو امداد بھیجی، اب تک 11 ترک فوجی طیارے اور 2سامان سے بھری ٹرینیں پاکستان روانہ کی جا چکی ہیں۔وزیراعظم نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے مدد کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک جان دو قالب ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ وفد کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ملک میں غذائی عدم تحفظ کا خطرہ ہے کیونکہ سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے، لوگوں کے روزگار کے نقصان، خوراک کی کمی اور سماجی و اقتصادی عدم تحفظ کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ترکیہ کے بھرپور تعاون کی امید کا اظہار کیا۔ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے پاکستان میں حالیہ مون سون اور سیلاب کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع اور قیمتی املاک کی تباہی پر صدر اردگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کو زمینی و فضائی راستوں سے امداد فراہم کرنے کا انتظام کیا۔ انہوںنے کہاکہ صدر اردگان کی ہدایات کے مطابق، ترکیہ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے متعلقہ ادارے پاکستان کی ضروریات کے مطابق مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...