اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زر داری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے متنازع بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم اب ملک میں انتشار پھیلانے والے شخص سے واقف ہے، سب کو انسان اور حیوان کا پتا چل گیا ہے۔ اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اب ملک میں انتشار پھیلانے والے شخص سے واقف ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتا چل گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکا لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا، ہم اپنے اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے۔سابق صدر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں کو سیلابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہ لینے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ صرف وفاقی حکومت ہی نظر آتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...