عامر خان کی فلم”لال سنگھ چڈا” 20 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

0
267

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم’لال سنگھ چڈا’ 20 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم کی انڈین باکس آفس پر پرفارمنس ناکام رہی اور تقریباً ایک ارب انڈین روپیہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔واضح رہے کہ ‘لال سنگھ چڈا’ نے عالمی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی اور 2022 کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم آرگنائزر کا خیال ہے کہ انڈین باکس آفس پر ناکامی کے بعد فلم کو جلد از جلد اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کردینا چاہئے تاکہ مزید خسارے سے بچا جاسکے۔فلم کے پروڈیوسر نے ان افواہوں کی بھی تردید کی ہے کہ فلم کی بدترین پرفارمنس کی وجہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور مسئلہ کی نوعیت بالکل مختلف ہے۔