لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تنائوکا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے، پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے،ڈالر232روپے کا،سیلاب،غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے،یہ سکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے،کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے،حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے،اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیران کو لے ڈوبے گی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...