کراچی (این این آئی)کراچی میں مفتی عبداللہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی مفرور ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیاہے۔۔اس ضمن میںڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے پیرکی صبح پریس کانفرنس میں تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز اور انچارج سی ٹی ڈی سیل راجہ عمر خطاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہ نے بتایاکہ مرکزی ملزم کا نام حارث عرف فرحان عرف لنگڑا اور اس کے ساتھی کا نام ابوسفیان ہے،جسے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیاہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ملزماں کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ حارث عرف فرحان عرف لنگڑا اور اس ساتھی کے قبضے سے موٹرسائیکل،گولیاں اور پستول برآمد ہواہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...