لاہور(این این آئی) نامور ادیب، افسانہ نگار،ڈرامہ نویس،دانشور، مترجم اور براڈ کاسٹر اشفاق احمد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس گزر گئے۔اردو ادب میں کہانی لکھنے کے فن پر اشفاق احمد کو جتنا عبور تھا وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آیا۔ادبی خدمات پراشفاق احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورستارہ امتیازکے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔اشفاق احمد 22 اگست 1925 کو بھارتی شہر ہوشیارپور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کیا۔اشفاق احمد ریڈیو پر تلقین شاہ کے نام سے طنزومزاح میں سماج کی خرابیوں پر ضرب لگاتے تو سامعین مسحور ہو جاتے، پی ٹی وی پر ان کے پروگرام زاویہ اور بیٹھک عوام میں بے حد مقبول ہوئے ۔اشفاق احمد کی تصانیف میں ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، سفر در سفر، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی جیسے بہترین شاہکار شامل ہیں۔اشفاق احمد نے بطورمصنف واداکار فیچر فلم ‘دھوپ اور سائے’ بنائی لیکن بدقسمتی سے یہ باکس آفس میں ہٹ نہ ہو سکی۔اشفاق احمد نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے۔اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن اردو ادب کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...