عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہدا کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہا ہے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

0
242

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہدا کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدا پر فخر کرتا ہے اور ان کا تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہدا کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہدا کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا، فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔