دادو(این این آئی)منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود ثابت ہوگئے، دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے جھیل کا پانی دریا میں جانے کی بجائے الٹا بہنے لگا۔تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کے پانی کے دبا کے باعث ٹلٹی کے قریب انڈس لنک سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، پانی کی سطح میں اضافے کے بعد بھان سعید آباد شہر کو خطرات لاحق ہوگئے،انڈس لنک پر لگے گندے نالے سے پانی بھان سعید آباد کی شہری حدود میں داخل ہونے لگا۔ دوسری جانب منچھر جھیل سے نکلنے والے طاقت ور ریلوں نے تباہی مچا دی ، سیہون کی 7 یونین کونسلز کے 500 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور متاثرین کی جانب سے ریسکیو نہ کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔قمبر شہداد کوٹ سے لیکر منچھر جھیل تک، ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زائد علاقے میں پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے،خیرپور ناتھن شاہ شہر، تحصیل وارہ، سجاول اور دادو کی تحصیلوں میہڑ اور جوہی کے سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔دوسری جانب ریلوے ٹریک پر پانی کے باعث بڈا پور ریلوے اسٹیشن اور خانوٹ کے درمیان ریلیف ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...