بیجنگ ( این این آئی)چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاک چین تجارتی حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے 3 سے 5 سالوں میں ہم اس کو دوگنا کر سکتے ہیں۔ ان خالات کا اظہار انہوں نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے دوران ایک انٹر ویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ31 اگست سے 5 ستمبر تک طے شدہ، 6 روزہ ایونٹ چین کے شہر بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس میں پاکستانی حکام، ماہرین، تاجروں اور اسی طرح کی ایک فعال مصروفیت دیکھی گئی۔ہر سال سی آئی ایف ٹی آئی ایس بڑھ رہا ہے اور بڑا اور بڑا ہوتا جا رہا ہے،اختراعات، نئی ٹیکنالوجیز، نئے انداز اور نئی ترقی چین کی طاقت ہے ۔معین الحق نے بتایا کہ چین پہلے ہی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور گزشتہ سال ہمار ا تجارتی حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے 3 سے 5 سالوں میں ہم اس کو دوگنا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے خاص طور پر چین کو پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی تجارت میں ہمارا تعاون اس وقت ایک کمزور شعبہ ہے، اس لیے سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ لاجسٹکس، مالیاتی خدمات، ای کامرس جیسی تجارت میں ہماری دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا یقینا ہم نہ صرف سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں بلکہ دیگر تجارتی میلوں میں بھی اپنی شرکت کے منتظر ہیں جیسے کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو نومبر میں منعقد ہونے والی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...