اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاپتہ افراد کے معاملے کہاہے کہ کچھ ایسی حقیقتیں ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتہ کردیں، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا اس سے لوگو کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے، حکومتی کوششوں سے بھی لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی حقیقتیں ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں، مسئلے کے حل کے لیے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ان کیمرہ سماعت کریںاس دوران صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل جا کر اور خطرناک ہو جاں گا، رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پندرہ بیس سال پرانا مسئلہ ہے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی 3 زاویوں سے اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے، میں کمیٹی کے کام میں مداخلت کروں تو زیادتی ہوگی، سنجیدہ معاملہ ہے اس سے متعلق آپ لوگوں سے بھی بات کریں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...