لندن(این این آئی)ملکہ الزبتھ کی موت کی خبر کے ساتھ ہی برطانیہ میں ونڈسر کیسل سمیت مختلف مقامات پر قوس قزح نمودار ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی موت کے اعلان سے قبل دکھائی دینے والے قوس قزح نے عوام میں ایک امید جگا دی تھی اور بکنگھم پیلس کے باہر جمع عوام نے ملکہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے گاڈ سیو دی کوئین کا نعرہ بلند کیا تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے ملکہ کی طبیعت کی ناسازی کی خبر آنے کے ساتھ ہی موسلادھار بارش کے باوجود سینکڑوں لوگ بکنگھم پیلس کے باہر جمع ہوگئے۔تاہم محل سے شاہی خاندان کی جانب سے آنے والی خبر نے برطانوی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سوگ کی فضا قائم کردی۔ بکنگھم پیلس کے باہر ہر آنکھ اشک بار نظر آئی اور خاموشی چھا گئی۔ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد ونڈسر کیسل پر لگا برطانوی پرچم سرنگوں کر دیا گیا جبکہ بکنگھم پیلس کے باہر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔برطانوی ملکہ طویل عرصہ تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی دوسری شخصیت تھیں جو گزشتہ روز بالمورل کیسل میں 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔21 اپریل 1926 کو پیدا ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری یارک کے ڈیوک اور ڈچس کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں، انہوں نے 1952 میں باضابطہ طور پر تخت سنبھالا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...