پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کا فائنل (کل )کھیلا جائیگا

0
397

لاہور(این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کا فائنل کل ( اتور) کے روز کھیلا جائے گا ، مجموعی طور پر کھیلے گئے 14ایشیاء کپ ٹورنامنٹس میںٹائٹل اپنے نام کرنے میںسری لنکاکا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں بھاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق اب تک کھیلے گئے 14ایشیاء کپ ٹورنامنٹس میںپاکستان نے4،بھارت نے 10،سری لنکانے 11 اوربنگلہ دیش نے3 بارفائنل کھیلنے کااعزازحاصل کر رکھا ہے ۔ بھارت نے 7مرتبہ ،سری لنکانے5مرتبہ اورپاکستان نے 2مرتبہ ایشیاء کپ جیتنے کااعزازحاصل کیا۔15 ویںایشیاکپ کافائنل پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین آج اتوار کے روز کھیلاجائے گا۔ پہلے ایشیاء کپ کافائنل 13اپریل 1984ء کوپاکستان اوربھارت کی ٹیموںکے مابین شارجہ میں کھیلاگیاجوبھارت نے پاکستان کو54رنزسے شکست دے کرجیتا۔دوسرے ایشیاء کپ کافائنل6اپریل 1986ء کوپاکستان اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین کولمبومیں کھیلاگیاجوسری لنکانے پاکستان کو5وکٹوںسے شکست دے کرجیتا۔تیسرے ایشیاء کپ کافائنل4نومبر1988ء کو کھیلا گیا جس میںبھارت اورسری لنکاکی ٹیمیںڈھاکہ میں مد مقابل آئیںاوربھارت نے سری لنکاکو6وکٹوںسے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔چوتھے ایشیاء کپ کافائنل4جنوری1991ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین کولکتہ میںکھیلاگیا جوبھارت نے سری لنکاکو7وکٹوںسے شکست دے کرجیتا۔پانچویںایشیاء کپ کافائنل14اپریل 1995ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین شارجہ میںکھیلاگیا جوبھارت نے سری لنکاکو8وکٹوںسے ہراکرجیتا۔چھٹے ایشیاء کپ کے فائنل میں26جولائی1997ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیمیںکولمبومیں مد مقابل آئیں جوسری لنکانے بھارت کو8وکٹوںسے شکست دے کرجیتا۔ساتویںایشیاء کپ کافائنل 7جون2000ء کوپاکستان اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین ڈھاکہ میںکھیلاگیا جوپاکستان نے سری لنکاکو39رنزسے شکست دے کرجیتا۔آٹھویںایشیاء کپ کافائنل یکم اگست2004ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین کولمبومیںکھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو25رنزسے شکست دے کرجیتا۔نویںایشیاء کپ کافائنل6جون2008ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین کراچی میںکھیلاگیا جوسری لنکانے بھارت کو100رنزسے شکست دے کرجیتا۔دسویںایشیاء کپ کافائنل 24جون2010ء کوبھارت اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین دھمبولامیںکھیلاگیاجوبھارت نے سری لنکاکو81رنزسے شکست دے کرجیتا۔گیارہویںایشیاء کپ کافائنل پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموںکے مابین ڈھاکہ میںکھیلاگیاجوپاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد2رنزسے جیتا۔بارویں ایشاء کپ کافائنل پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جو سری لنکا نے 5وکٹوں سے جیتا۔تیرہویں ایشیا کپ کافائنل بھارت اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیاجوبھارت نے8وکٹوں سے جیتا۔ چودہویں ایشیاکپ کافائنل بھارت اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جوبھارت نے3وکٹوں سے جیتا۔