اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو اپنی نشستوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے اور متعلقہ حکام کو نشستوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کے سینئر عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی آئی اے انجینئرنگ کے امور بالخصوص جہازوں کی قلیل اور طویل المدتی دیکھ بھال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کی کووڈ کی وجہ سے طویل گراونڈنگ پر گئے جہازوں کی شیڈول میں واپسی کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس اور بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے پی آئی اے کو اپنی نشستوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے اور متعلقہ حکام کو نشستوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...