اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ملکہ برطانیہ ،برطانیہ اوردولت مشترکہ کے اقوام میں عظیم الشان اوریادگاری تبدیلیوں کا مظہرتھیں۔ ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال پرتعزیت کیلئے وہ گزشتہ روز برطانیہ کے ہائی کمیشن گئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں انہوں نے لکھا کہ ملکہ برطانیہ تسلسل، متوازن اوردرست پیشین گوئی کئے جانے کی اہلیت کی بناپر برطانیہ اوردولت مشترکہ کے اقوام میں عظیم الشان اوریادگاری تبدیلیوں کا مظہرتھیں۔