لاڑکانہ(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کی پیدا کردہ آلودگی سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہولناک ہیں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات پورے کرنا اکیلے پاکستان کے وسائل سے ممکن نہیں، دنیا مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے جبکہ وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاو ل بھٹو زر داری نے کہاہے کہ متاثرین کیلئے فی خاندان 25 ہزار روپے وفاق کی طرف سے پیش کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، متاثرین کی اس نقد امداد سے کچھ نا کچھ داد رسی ہو رہی ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لاڑکانہ میں سیلاب سے متاثرہ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے آئے ہیں، اس ہولناک سیلاب میں 1300 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، ہزاروں زخمی ، لاکھوں گھر تباہ ہوئے، بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، سندھ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری متاثرین سے ہمدردی کیلئے یہاں آئے ہیں، آپ کی مشکلات اور تکالیف کا ادراک ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے25 ہزار روپے فی خاندان متاثرین میں تقسیم کئے جا رہے ہیں، اس کیلئے وفاق 70 ارب روپے فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس اندوہناک سانحہ پر آپ سب سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ماضی میں مون سون کے دوران مختلف ممالک میں بارشیں دیکھی ہیں ، ترقی یافتہ ممالک نے ماحولیات کو آلودہ کردیا ہے، صنعتوں کی وجہ سے آلودگی نے کرہ ارض کی حدت میں بڑی حد تک اضافہ کردیا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں جس سے سیلاب آ رہے ہیں، اسی صورتحال کا سامنا پاکستان کو بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار نہیں ہے لیکن دوسرے ممالک کی پیداوار کردہ آلودگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے، وہ آلودگی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے گھروں کی تعمیر ، کاشتکاروں کے نقصان کے ازالے کیلئے اسے بڑے وسائل کی ضرورت ہے تاہم اکیلا پاکستان اتنے وسائل نہیں رکھتا کہ وہ اس کا ازالہ کر سکے ، جن ممالک نے یہ حالات پیدا کئے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کریں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آلودگی کا باعث بننے والے ممالک فطرت کے خلاف اپنی جنگ بند کریں ، یہ کسی طور پر مناسب نہیں ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے حالات کا سبب بننے والی آلودگی کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جو آواز پاکستان کی ہے وہی اقوام متحدہ کی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال سے پیدا شدہ مسائل اور تکالیف کا احساس ہے، اس کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائیں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...