اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہاہے کہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کی آفت کے دوران بھی سیاست کر رہی ہے،تحریک انصاف کے ایک جلسے پر 25سے 30کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں،ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، ایسے وقت میں تحریک انصاف کے جلسے بند ہونے چاہئیں،پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، صوبائی انتظامیہ محض جلسوں کو کامیاب کرنے میں توانائیاں صرف کر رہی ہے،پنجاب میں ادویات کی قلت ہو گئی ہے، ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا، بتایا جائے کہ کس کے کہنے پر فرح گوگی کے کیسز کو بند کیا گیا؟۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر صوبے میں جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پوری طرح متاثرین کی بحالی کیلئے پر عزم ہے،عمران خان کے دور میں کسی بھی قدرتی آفت پر اس طرح کام نہیں کیا گیا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت سیلاب کی آفت کے دوران بھی سیاست کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی مختلف صوبوں میں حکومت ہے، انہیں سیلاب متاثرین کی بڑھ کر امداد کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی انتظامیہ محض جلسوں کو کامیاب کرنے میں توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بد قسمتی ہے کہ ایک شخص کروڑوں روپے لگا کر جلسے کر رہا ہے،تحریک انصاف کے ایک جلسے پر 25سے 30کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اچھا ہوتا کہ پی ٹی آئی جلسوں پر خرچہ کرنے کی بجائے یہ رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کرتی۔انہوںنے کہاکہ نااہلی میں پرویز الہٰی عثمان بزدار کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں،پنجاب میں ادویات کی قلت ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا، بتایا جائے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...