مریدکے(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں میں نجومی تو نہیں ہوں مگر دعوی سے کہتا ہوں چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے ۔سٹی پریس کلب مریدکے کے چیئرمین سپریم کونسل اے حمید جہلمی ،وائس چیئرمین قمر منیر صدر رانا جعفر سے گفتگو کرتے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے کچھ فیصلے آڑے آرہے ہیں وگرنہ پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں میں کوئی نجومی تو نہیں کہ بتاسکوں چوہدری پرویز الہی کب جارہے ہیں مگر دعوی سے کہتا ہوں بہت جلد وہ وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے پہلے پنجاب حکومت ہٹاو پھر وطن واپس آئیں گے ۔ رانا تنویر نے کہاکہ یہ مخالفین کی پھیلائی افواہیں ہیں میاں نواز انہیں کے دور حکومت میں ڈیڑھ سال جیل رہے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں انکا علاج ہورہا ہے جب ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ وطن واپس آجائیں گے ۔انہوں نے کہا عمران خان نے پونے چار سال ملک کا جو حشر کیا اس سے ہم بارہ سال پیچھے چلے گئے ہیں میاں نواز شریف نے بجلی کے کارخانے لگائے اٹھارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم کو دی زیرو لوڈ شیڈنگ کی نیازی حکومت نے بجلی کے کارخانوں پر توجہ نہ دی گیس کی خرید نہ کی آج گیس چالیس میں خرید کر ایک سو روپے میں بجلی یونٹ پڑتا ہے کیسے افورڈ کریں جسکی سزا لوڈ شیڈنگ کی صورت میں عوام کو مل رہی ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...