اسلام آباد (این این آئی)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان اور تفتیشی افسر کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے شامل تفتیش ہونے کے حوالے سے بیانات میں تضاد سامنے آگیا ہے۔پیر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے استدعا کی کہ ان کے موکل عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس آنے کی اجازت دی جائے۔جج نے کہا کہ یہ بات آپ پہلے بتاتے تو ہم پہلے ہی اجازت دے دیتے۔جج نے ان سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان شاملِ تفتیش ہوئے ہیں؟بابر اعوان نے جواب دیا کہ عمران خان شاملِ تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیشی افسر نے خود بتایا تھا کہ بذریعہ وکیل شامل تفتیش ہوئے ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو 3 نوٹس بھجوائے ہیں، وہ ابھی تک شاملِ تفتیش نہیں ہوئے ہیں، وکیل کے ذریعے ایک بیان آیا تھا جس پر کہا تھا کہ وہ خود پیش ہوں۔جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ آپ تک بیان پہنچا جسے آپ نے ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا، اس سے تو آپ کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر عدالت کی رہنمائی کریں، ایف آئی آر کے اندراج کو کتنے دن ہوئے اور جے آئی ٹی تاخیر سے کیوں بنی؟۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے سے روکا اور عمران خان کو پولیس کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...