اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے ہارنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ کونسا میچ ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا ۔گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ہوا، سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔میچ پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔صحافی کی جانب سے میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کہہ رہے ہیں کونسا میچ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا۔عمران خان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی کی یہی حالت ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ عمران خان نے میچ ضرور دیکھا ہوگا، ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ اتنا اہم میچ نہ دیکھیں، وہ غمزدہ ہیں اس لیے ایسا بول رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...