انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، بابر اعظم کا فائنل میں شکست کے بعد ٹیم کا دفاع

0
385

دبئی (این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شروع میں حاوی ہوئے تاہم راجاپکسے کی بیٹنگ نے فرق ڈالا۔پاکستانی کپتان ن کہا کہ ہماری شروعات اچھی تھی، فنش اچھا نہیں کرسکے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ مڈل آرڈرز میں بیٹرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے جبکہ ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی۔