میچ میں بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا،کیچز ڈراپ ہونے سے ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوئی، رمیز راجہ

0
370

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ میچ میں جیت ہار ہوتی ہے، کیچز ڈراپ ہوئے اس وجہ سے ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوئی،میچ میں بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا، ہمارے بیٹرز اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آئوٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میچ میں بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ وہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آئوٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی، ٹیم کو پیغام ہے اسی طرح اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں، بڑے میچ جیتیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہم فائنل تک پہنچ گئے بڑی بات ہے، فینز اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، بڑی مشکل سے یہ ٹیم ملی ہے۔بھارتی صحافی کے سوال پر رمیز راجہ نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب چھ گیندوں پر اڑتیس رنز رہ گئے تھے تب لگا کہ میچ ہاتھ سے نکل چکا ہے، آپ بھارت سے ہوں گے آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سارو گنگولی سے کرکٹ سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔