اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ویڈیو دکھانے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اب سیلاب زدگان کی امداد کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان غیر ملکی سفیروں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سوشل میڈیا پر سیلاب زدگان کو امداد دینے سے روک رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افسوس ہے کہ دوسروں پر سازش کا الزام لگانے والے سیلاب زدگان کے خلاف سازش کر رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سے بڑی ملک اور عوام دشمن سازش کیا ہو سکتی ہے؟ لاکھوں لوگ امداد کے منتظر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لاکھوں عورتیں اور بچے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور یہ ان کی امداد روکنا چاہتے ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سفارتکار سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف سے برداشت نہیں ہو رہا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے سوشل میڈیا پر ان پر تنقید اور حوصلہ شکنی کر رہی؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ بغض حکومت میں سیلاب زدگان کی امداد کے خلاف سازش کر رہے، خدارہ سیلاب زدگان کو اپنی سیاسی بیانیہ سے دور رکھیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ کو شاید لوگوں کی تکالیف کا اندازہ ہی نہیں، آپ سیلاب زدگان کی مدد نہیں کر سکتے تو دوسروں کو مدد کرنے سے نا روکیں۔ لوگ امداد کے منتظر ہیں۔ وفاقی وزی رنے کہاکہ آپ کے سیاسی بیانیہ کی وجہ سے سیلاب زدگان امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
فتح جنگ کے قریب موٹروے پر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق،...
فتح جنگ (این این آئی)پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی جس...
بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
سنچورین(این این آئی)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل...
کوربن بوش اور ربادا نے جیتا ہوا میچ چھین لیا، شان مسعود
سنچورین (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے ہم نے میچ جیتنے کے کئی مواقع گنوائے ،پہلی اننگز میں...
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو 184 رنز سے ہرا دیا
میلبرن (این این آئی)آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں...
بشارحکومت کو گرانے کے عمل میں جانی نقصان کو روکنے کی بھرپور کوشش کی...
دمشق(این این آئی)شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ شامی باشندوں نے 14 سال تک مصائب برداشت کیے اور...