میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57واں یوم شہادت عقیدت و احترام اور جذبہ کے ساتھ منایاگیا

0
160

راولپنڈی (این این آئی)میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57واں یوم شہادت عقیدت و احترام اور جذبہ کے ساتھ منایاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ہارون اسحاق راجا نے شہید کے آبائی شہر گجرات میں انکی یادگار پر پھولوں کی چاڈر چڑھائی،پاک فوج کے دستے نے اس موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،سول و فوجی حکام اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اس موقع پر موجود تھے۔