لاہور( این این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ لوگوںکیلئے مفت مشورہ ہے کہ اگر انہوںنے رہی سہی پارٹی کو بچانا ہے تو انہیں ہمت کر کے مریم صفدر کو جاتی امراء تک محدود کرنا ہوگا ،مریم صفدر کااپنے والد اور چچا کی سیاست کا سوا ستیا ناس کرنے کاٹریک ریکارڈ ہے اور اب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہیں۔ اپنے دفتر میں خواتین رہنمائوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر لوگ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ماضی کو دیکھاجائے تو مسلم لیگ (ن) قابل اعتبار جماعت نہیں اور مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو متنازعہ بنانے کی منصوبہ بندی کے معاملے پربلاول زرداری سے ہاتھ کرکے اس کا عملی ثبوت دیدیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر مریم نواز یہ سمجھتی ہیںجس طرح انہیں جاتی امراء میں ایک مقام اور مرتبہ حاصل ہے ملک کی سیاست میںبھی انہیںوہی مقام مل جائے گا تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے ۔ مریم بتائیں اقتدار کے ذریعے کرپشن کرنے والے خاندان کا فرد ہونے کے علاوہ ان کی ملک کیلئے کیا خدمات اورجدوجہد ہیں
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...