نیویارک(این این آئی )ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تقریبا 10 فیصد امریکی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں اور نوجوانوں میں مزاج کے مسائل تیزی سے پھیل رہے ہیں۔امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کے علم میں یہ بات آئی کہ 2015 سے 2020 کے درمیان 12 اور اس سے بڑی عمر کے امریکیوں میں ڈپریشن کی شرح 9 فی صد تک پہنچ گئی، 2020 میں ڈپریشن کی شرح 17 فیصد رہی۔تحقیق کی سربراہ محقق اور سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کی پروفیسر رِینی گڈوِن کا کہنا تھا کہ ڈپریشن امریکا میں انتہائی عام ہے اور وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ایک عوامی صحت کا مسئلہ ہے، نزلہ زکام کی طرح اس سے بھی عوامی صحت کی حکمتِ عملیوں کے ساتھ نمٹنا چاہیئے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپریشن نوجوانوں کے لیے نزلے سے زیادہ مہلک ہے تب بھی اس کے لیے کوئی معائنے نہیں کیے جاتے ہیں اور نہ ہی اساتذہ، والدین، معالجین، مذہبی پیشوا اور کوچز کی تھوڑی بھی ایسی تربیت ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں میں ڈپریشن کی نشان دہی کر سکیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معالجین کو ڈپریشن کے لیے چوکنا رہنا چاہیئے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...