اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علوم کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید تعلیم اور سائنسی علوم سکھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں مدد ملے گی بلکہ تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی، ترقی یافتہ قومیں اپنی زبان پر فخر کرتی ہیں، پاکستان کے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اپنی زبان کو مستحکم رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے حوالے سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کاا اہتمام یونیورسٹی نے امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے کیا تھا۔انگریزی زبان میں ابھرتے ہوئے رجحان سے متعلق کانفرنس میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ملکی اور غیر ملکی ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنی زبان پر فخر کرتی ہیں، انگریزی زبان کی ایک عالمی حیثیت ہے مگر اردو ہماری قومی زبان ہے، بعض زبانوں کے ختم ہونے کا خطرہ ہے جنہیں معدوم ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے زبان اور مواصلات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئیزور دیا کہ اپنی قومی زبان کے علاوہ دوسری زبانوں پر بھی عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فاصلاتی تعلیم کا حامی رہا ہوں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک میں تعلیم کے شعبہ میں گرانقدر کردار ادا کررہی ہے جس کے طلبائ کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے، نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم اور دیگر جدید علوم کے ساتھ ساتھ ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی زبان اردو کو ترقی دینا ناگزیر ہے