شہباز شریف کا امریکی صدر جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر شکریہ

0
204

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر شکریہ، سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کی مدد کیلئے ان کی آواز پر توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔