اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے جائے، وہ ایئر پورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے سوال کیا کہ پراسیکیوٹر افضل قریشی کہاں ہیں؟ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ پراسیکیوٹر افضل قریشی عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں،احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کر دئیے۔جج محمد بشیر نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ کی منسوخی کو دیکھیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وارنٹِ گرفتاری مکمل طور پر اس وقت کینسل ہوں گے جب اسحاق ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رواں برس مئی میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...