نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے عالمی اداروں پر پاکستان کے قرضے معطل کرنے یا انہیں ری شیڈول کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ نے اپنے پالیسی پپیر میں عالمی اداروں سے اپیل کی کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں تاکہ حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ قرض داروں کو اپنی مشکلات بتائیں کہ سیلاب کے بعد معاشی بحران میں اضافہ ہوا ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ رواں ہفتے ایک یادداشت پاکستان سے شیئر کریگا اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو مزید قرض کی فراہمی کی بھی تجویز دی گئی ۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بھی پاکستان میں سیلاب کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کی وجہ سے پاکستان میں تباہی ہوئی وہ پاکستان کی مدد کریں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...