اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتی کہ نواز شریف اور شہباز شریف غدار ہیں۔ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ غداری کے مقدمے میں عدالت کو یاد کروایا کہ میں پارلیمنٹ کی ممبر نہیں، بطور شہری آئی ہوں، پی ٹی آئی اسمبلی میں نہیں ہے اور لوٹے ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہاکہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں ہے، قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں اکثریت چاہیے۔شیریں مزاری نے کہاکہ 2020 میں بغاوت کے قانون کی حمایت نہیں کی تھی، یہ نہیں کہتی کہ نواز شریف اور شہبازشریف غدار ہیں تاہم نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک کا درد سمجھ نہیں آتا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں پر سوال تو اٹھتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہاکہ چور سلیکشن کریں گے تو ان کی ترجیحات مختلف ہوں گی۔
مقبول خبریں
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔زرعی...
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...