واشنگٹن (این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرے ایرانی عوام کی آزادی اور باعزت شہری کے طور پر زندگی گزارنے کی خواہش کی عکاسی کر رہے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا امرکہ ایرانی مظاہرین کی آواز بیرون ملک پہنچانے کیلئے ان کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مدد کرے گا۔ اس ضمن میں واشنگٹن ایرانی شہریوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں کے جوہری مذاکرات پر اثرات کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا جوہری مذاکرات اور معاہدہ امریکہ کو ایرانی عوام کے مطالبات کی حمایت سے نہیں روکتا۔ ہم ایران کی خواتین اور شہریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جیک سلوان نے کہا یہ بات یقینی بنانے کیلئے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرکے دنیا کیلئے خطرہ نہ بنے ہمارا بہترین اختیار سفارتکاری ہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...