ریاض(این این آئی)شاہ عبد العزیز مرکز برائے عالمی ثقافت ۔ اثرا میں سعودی قومی دن کی تقریبات میں 90 ہزار افراد نے شرکت کی۔اثرا میں بے مثال تقریبات اور سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ فنکارمعاذ بقنہ اور فنکارہ جوری قطان کا شاندار کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔ ان کی پرفارمنس میں نغنی للوطن یعنی ہم وطن کیلئے گاتے ہیں جیسا گانا سر فہرست رہا۔ یہ گانا اثرا مرکز کی جانب سے قومی دن کی مناسبت سے قومی گانوں اور ترانوں پر مشتمل ریلیز البم میں شامل تھا۔اثرا مرکز میں مرکزی تقریب کے علاوہ 21 سے 24 ستمبرتک مختلف سرگرمیاں جاری رہیں۔ اس دوران اثرا لائبریری میں اپنی زبان میں کہو کے عنوان سے تقریب نے آنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔اس محفل میں شرکا نے خوب دلچسپی دکھائی۔ تقریب میں مختلف خطوں سے آئے افراد وسیع فکری اور ثقافتی نظارہ پیش کر رہے تھے۔ ہر علاقے کی زبان اپنی الگ ثقافت ، رسم و رواج اور روایات سامنے لا رہی تھی۔مرکز اثرا کے پلازہ میں لوک موسیقی اور مقامی دھنوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا جم غفیر موجود تھا اور ہر طرف گانوں کی گونج تھی۔چلڈرن میوزیم میں بھی منفرد سرگرمیاں بچوں کی تفریح کا سامان کر رہی تھیں۔ قومی دن کی خوشی کے اظہار میں بچوں نے بہت سے ڈیزائن بنائے۔اس دوران اثرا گارڈنز میں عسکری موسیقی کا شو بھی پیش کیا گیا۔ سینکڑوں زائرین فوجی آرکسٹرا اور گھڑ سوار دستے کو توجہ سے دیکھ رہے تھے۔ عسکری موسیقی کے اس آئٹم کو 60 سے زیادہ فوجیوں نے پیش کیا۔ایک بینڈ نے ڈھول بجا کر فوجی تقریب کا اعلان کیا۔ یہ تقریب مملکت کی طاقت ، اس کے وقار اور بلندیوں کی طرف اس کے سفر کی داستان پیش کر رہی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...