وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے ، مفتاح اسماعیل

0
195

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں نے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستان پہنچنے کے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کردوں گا۔انہوںنے کہاکہ 2مرتبہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے، پاکستان پائندہ باد۔