اسحاق ڈار کی ڈیل کے تحت واپسی ہوئی ،یہاں ڈیلز ہوتی ہیں ،چوروں کو این آر او دیا جاتاہے’عمران خان

0
196

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آرہا ہے،یہاں ڈیلز ہوتی ہیں ،چوروں کو این آر او دیا جاتاہے اس لئے یہاںچوری ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،مریم نواز کے داماد کی ہائوسنگ سوسائٹی میں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے 77کروڑ کا گرڈ اسٹیشن لگے گا،آنے والے دنوں میں ابھی اور بہت کچھ آرہا ہے ،یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ میں نا اہل کر دوں گا،جو آڈیو لیکس ہو ئی ہے اگر الیکشن کمیشن میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو مستعفی ہو جائے لیکن اس میں شرم اور حیا نہیں ہے ہمیںاس کو مستعفی کرانا پڑے گا،اگر ہم ان چوروںکو تسلیم کر لیتے ہیں تو ملک تباہ ہو جائے گا ،ہم حکومت میں آکر آئی ٹی کے تمام شعبوں میں مراعات دیں گے ، ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، سینئر وزیر میاں اسلم اقبال، سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، ڈاکٹر ارسلان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے ،آئی ٹی انڈسٹری اور اپنے نوجوانوں کو مراعات دی جانا چاہئیں تھیں ،آئی ٹی سکلز دلوانی تھیں لیکن ہم نے بیس سال ضائع کئے ، بھارت کی 20سال پہلے آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تھیں جو آج 140ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہماری مجموعی برآمدات 32ارب ڈالر ہیں۔ ہم نے اپنے دور میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے ، دوسرے سال ہماری ایکسپورٹ 35فیصد بڑھی ،تیسرے سال 45اور آخری سال 75فیصد آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھی کیونکہ ہم نے مراعات دیں ، سپیشل آئی ٹی زونز شروع کئے جس کے اندر ٹیکس چھوٹ دیں ۔ جب بھی تحریک انصاف کی حکومت آئے گی آئی ٹی پر زیرو ٹیکسیشن ہو گی،فری لانسرز کوسو فیصد کیپٹل گین ٹیکس معاف ہوگا ۔عمران خان نے کہا کہ انسان اور جانور میںفرق کیا ہے ،ان میںدو بہت بڑے واضح فرق ہیں، دو طبقے ظلم اور نا انصافی کا مقابلہ نہیں کریں گے ان میں ایک بزدل اور ایک خود غرض ہے ،یہ سمجھتے ہیں کہ ہم طاقتور کے سامنے کھڑے ہوں گے تو وہ ہم ظلم کرے گا،کوفہ کے لوگوںنے یزید سے ڈر کر حضرت امام حسین کی مدد نہیں کی اوراسلام کا سب سے بڑ ا سانحہ ہونے دیا اور اس پر ہمیشہ پچھتائے ۔خود غرض کو صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ میری زندگی میں کیا فرق پڑے گا ، ایلیٹ کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ وہ سکون میںہے ،خوف کا بت سب سے خوفناک بت ہے ،اگر اس کے سامنے ایک انسان جھکتا ہے تو میری نظر میں وہ شرک کرتا ہے ،اسی لئے ہمارے اوپر جہاد فرض کیا گیا ہے کہ نا انصافی اور ظلم کا مقابلہ کرنا جہاد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک امریکن انڈر سیکرٹری ڈونلڈ لو پاکستان کے سفارتکار اسد مجید جو زبردست سفارتکار ہیں ان کو بلاتا ہے اورمیٹنگ کرتا ہے ،سات مارچ کو کہتا ہے اگر آپ نے عمران خان کو وزیر اعظم شپ سے نہ ہٹایا تو پاکستان کیلئے نتائج ہوں گے،چیری بلاسم کو لے آئیں گے جس کی خصوصیت ہی بوٹ پالش کرنا تو ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے ،یہ سائفر ہمارا سفارتکار وزارت خارجہ کو بھجواتا ہے جو میرے تک پہنچتا ہے ۔انہوںنے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سیاسی شعور کا امتحان ، بتائیں ، سفارتکار تو میرے نیچے پھر اس کے ذریعے کسے پیغام دیا گیا