نارنگ منڈی(این این آئی ) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ فتنہ سازی میں اس کا کوئی ثانی نہیں ،قوم سیلاب کے عذاب میں مبتلا ہے مگر عمران خان کو الیکشن کروانے کی پڑی ہے ۔انہوں نے نارنگ منڈی آمد پر ممتاز اہلحدیث رہنما مفکر سکالر مصنف اور امن کے داعی حضرت مولانا محمد شمشاد سلفی کی رحلت پر انکے فرزند ارجمند حافظ رانا عون الباری سے اظہار افسوس کیا اور مولانا کی دینی ملی خدمات اور امن کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خاں کی تین سالہ کرپشن نے آج پاکستان کو قرضوں کی اس دلدل میں دھکیل دیا ہے جس سے نکلنے کیلئے حکومت کومالیاتی اداروں کی کڑی شرائط تسلیم کرنا پڑرہی ہیں اگر قرضے نہ ہوتے تو مہنگائی کا تناسب انتہائی کم ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی عام انتخابات سے قبل موجودہ امتحان سے نکلیں گے قوم سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہے دوسری طرف کرسی کی ہوس کا پجاری انکی امداد کی بجائے جلسے جلوس کرکے اپنا رونا دھونا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خارجہ پالیسی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عمران خاں کی عوام کو گمراہ کرنے کے مشن پر کاربند ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...