اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان دھوکے باز شخص ہے، انہوں نے خیرات کے نام پیسے لے کر سیاست میں لگائے، وہ بد دیانت انسان ہے،آڈیوز لیک ہونا ایک اہم معاملہ اور ریاست کے لیے چیلنج ہے، جس کی تحقیقات ہوں گی، یہ ریاست کے لیے ٹیسٹ کیس ہے،ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے، ملک کی زراعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے، ملک کی زراعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کا ہیلی تباہ ہوتا ہے اور عمران شام کو فوج پر الزام لگاتا ہے، وہ ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے، نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس خود ہائی کورٹ نے ختم کیا، عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں نہیں ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس دوسر میں پاکستان تنزلی کا شکار ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے، ایک ایک جلسے میں 50، 50 کروڑ روپے لگا رہا ہے، اگر یہی پیسہ عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا، سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...