اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دیدی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کے قانونی مشیر اسد برکی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی۔دفتر خارجہ کے قانونی مشیر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ سے از سر نو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں ، دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے ، امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی خط لکھ سکتے ہیں ، دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے ، قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...