کراچی (این این آئی)ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ سارہ خان نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی آئی ڈی کی تصدیق کی کہ وہ بھی اب ٹک ٹاک کا حصہ بن گئی ہیں۔انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی۔دریں اثنا سارہ خان صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں مگر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی سے کئی لوگ حیران ہوگئے تھے۔دونوں نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں کی اچانک منگنی اور شادی کے حوالے سے کئی لوگ اس لیے بھی حیران ہوئے کہ انہیں اتنا زیادہ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...