اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں۔چوہدری شجاعت نے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کئی تجربہ کار سیاستدان سابق وزیراعظم عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے اتفاق نہیں رکھتے، یہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات معاشی مسائل کا حل نہیں ہیں۔چوہدری حسین نے کہا کہ اگر کوئی اس بات پر اختلاف رکھتا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی صدارت کون کریگا تو اجلاس کی صدارت تمام جماعتوں کی سیاسی شخصیات کی جانب سے باری باری کی جائے۔انہوں نے تجویز دپیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اب بھی یہ سوچتا ہے کہ فوری انتخابات ہی غربت اور معاشی بحران کا حل ہے تو ایک ہفتے کے اندر انتخابات کروا کر دیکھ لیں۔چوہدری شجاعت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری یا فوج کے اندرونی معاملات کے حوالے سے ہمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سیاست کو مسلح افواج کے معاملات سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے چوہدری برادران کو ایک صف میں لانے کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے خیرخواہ اتحاد کی کوشش کررہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پورا خاندان عام انتخابات گجرات کے پلیٹ فارم سے لڑے، تاہم اگر کوئی میری اس بات پر اتفاق نہیں رکھتا تو اسے دشمنی کے بجائے اختلاف رائے سمجھنا چاہیے۔انہوں نے پرویز الٰہی کے خلاف حمزہ شہباز کی نامزدگی کی توثیق کرنے کے حوالے سے خط سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت پرویز الہیٰ کو پی ڈی ایم اتحاد کا مشترکہ امیدوار ہونا تھا لیکن انہوں نے عین وقت پر انکار کردیا، اس نعاہدے کی وجہ سے مجھے یہ خط لکھنا پڑا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پرویز الہٰی نے پارٹی کے اندر موجود اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کچھ پس پردہ کوششوں کا بھی عندیا دیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...