اسلام آباد(این این آئی)ارکان سینیٹ نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ،ارکان سینیٹ نے جاوید اقبال کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لئے قرارداد جمع کرادی۔قرارداد پر چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں ۔ قرارداد میں کہاگیاکہ لاپتہ افراد کمیشن کا عہدہ ایک حساس عہدہ ہے، جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ کمیشن کی سربراہی کیسے کر سکتا ہے۔قرارداد کے مطابق حکومت نے جاوید اقبال کے خلاف الزامات کے لئے پہلے ئی کمیشن بنا رکھا ہے۔قرار داد کے مطابق جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...