اس وقت الیکشن کا مطالبہ کرنے والا سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، بلاول بھٹو زر داری

0
219

واشنگٹن(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ کرنے والا سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے،اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے، امریکا کا دورہ کامیاب رہا، آج کے اور 6 ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظرآرہا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا،سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، جو اس وقت سیاست کر رہا ہے وہ دراصل سیلاب متاثرین کی زندگی سے کھیل رہا ہے، الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے جتنا بھی کیا جائے ناکافی ہو گا، پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے مملاک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی،سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا، آج کے اور 6 ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظرآرہا ہے، 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری ہی آئی، عمران خان نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، اللہ کا شکر ہے ہم اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا، سیلاب کے علاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا، تجارت، زراعت اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے دورے پر وزیراعظم کی دیگر رہنماں سے ملاقاتیں ہوئیں ، پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کام کرنا ہے، سیکرٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سرفہرست رکھا، سیلاب متاثرین کیلئے ہم جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے