لاہور(این این آئی)پاکستان ریلویز کی جانب سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد معطل ہو جانے والے ریلوے آپریشن کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ریلوے آپریشن معطل ہوکر رہ گیا تھا جسے اب جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام سیلاب کے بعد پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینیں بحال کی جا رہی ہیں ،مسافر بردار ٹرینوں کا آپریشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بحال ہوگا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ملک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پاکستان ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، نقصان پر قابو پانے کیلئے حکام کی جانب سے کرائے بڑھانے پر بھی غور شروع کردیا گیا ۔ترجمان ریلویز بابر علی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مال بردار گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تا کہ ٹریک کی ٹیسٹنگ کے علاوہ کوئلے، فرنس آئل اور دیگر صنعتی سامان کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے جبکہ مسافر بردار ٹرینیں بھی جلد بحال کر دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 28 اپ اینڈ ڈان ٹرینوں کا پہیہ رک گیا تھا جس سے ریلوے کو 11 ارب کا خسارہ اٹھانا پڑا ہے، سیلابی پانی سے ٹریک اور ریلوے پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ترجمان کے مطابق ٹریک پر سیلابی پانی کے باعث مسافر ٹرینوں کے آپریشن کی بحالی میں تقریبا ایک ہفتہ مزید لگے گا۔دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ متاثرہ ریلوے تنصیبات کا جنگی بنیادوں پر سروے کیا جائے اور ٹریکس کی بحالی کیلئے تین شفٹوں میں کام کیا جائے۔سبی۔کوئٹہ سیکشن پر متاثرہ پل کی بحالی کے بعد کوئٹہ کو جلد ہی نیشنل ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا جبکہ کراچی تک اپ ٹریک فریٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد تین اکتوبر تک فریٹ والیم بھی معمول پر آ جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...