اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا ھا کہ وزیراعظم ہائوس میں بات کرنا محفوظ نہیں۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے عمران خان کو کہا تھا وزیراعظم ہائوس کو ڈی بگ کرنا چاہیے، آرمی نے جی ایچ کیو کی سائبر سکیورٹی محفوظ کر لی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کے لیے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...