نوازشریف اور شہباز شریف کی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میںبری ہونے پر مبارکباد

0
359

ا سلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو سے پہلے مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے مریم نواز کو ٹیلیفون کیا اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں کالعدم قرار دیئے جانے پر مبارکبادی ۔ بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی مریم نواز کو ٹیلیفون کیا اور سزا کالعدم قرار دیئے جانے اور بری ہونے پر مبارکباد دی جس پر مریم نواز نے کہاکہ آپ کو بھی مبارکباد دی ۔