کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں،شیخ رشید

0
156

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمیشن خورمافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ ہوتا ہے، لوگ چہرے دیکھتے ہیں، کیس نہیں،عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جہاں ہر چیزبکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔