لاہور (این این ائی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے بیٹرز نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا۔انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے متعلق انہوں نے کہا کہ اندازہ یہی تھا کہ اچھا اسکور بنایا ہے، دس سے پندرہ رنز مزید بن سکتے تھے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور ایلکس کو کریڈٹ دینا چاہیے، دونوں نے آغاز اچھا فراہم کیا جس سے مومنٹم ان کی طرف چلا گیا۔بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،یہاں اوس پڑتی ہے، گیند تھوڑا گیلا رہتا ہے جس کے باعث فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیکنڈ ٹائم جب بیٹنگ کر رہے ہوں تو اوس کی وجہ سے آپ کو شاٹس کے لئے بال اچھا آتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہیں گی اور آپ نے ان کا سامنا کرنا ہے، ہم اس سے قبل اچھے انداز میں میچز جیتے ہیں ہمیں اپنی ٹیم کو اعتماد دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کامیابیوں سے جو اعتماد ملا ہے اس میں فرق نہیں آنا چاہئے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں ان پر بات کریں گے تاکہ وہ اگلے میچ میں نہ ہوں۔ ہم اس پر بھی بات کریں گے کہ ایسی صورتحال میں کیا مختلف کریں جو میچ ہمارے ہاتھ میں آئے۔بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ میں آپ جتنے رنز روکیں گے اور ڈاٹ بالز کرائیں گے اتنا آپ کے لیے اچھا رہتا ہے۔واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...