لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،تعیناتی،تنزلی یا چھائونی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے،ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئے گا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم ین فیصلہ کرناہے،سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جیناہے،حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ سائفر جلایا نہیںابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا،یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف ان ویٹنگ،مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کیخلاف سائفر کاحکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیاہے،معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...