اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست کیساتھ مبینہ آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ بھی لگائی گئی ہے، درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف، کابینہ کے خلاف کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے پلاننگ سے منظور نہیں کیے گئے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ ، ایاز صادق کے خلاف فوجداری کارروائی ہونی چاہیے۔درخواست میں کہا گیا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق زیر التوا کیس کے ساتھ یہ درخواست منسلک کی جائے۔انکوائری کمیشن وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے انکوائری کرے، اعظم تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے، آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش کی گئی، ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزار کو ٹارگٹ کیا گیا۔پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ حکومتی وزرا نے سازش اسپیکر اور قومی اسمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیار کی، آڈیو لیکس کو وزیرِ اعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کر چکے ہیں، نئی صورت حال پیدا ہونے سے قبل عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل نوٹس لے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...