اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ریکارڈ چیک ہو چکا ہے، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں،اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...