اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سارا انتظامی ڈھانچہ ریاست کا ملازم ہے ، کسی بھی صوبے کی مشینری مرکز کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتی اگر کوئی بھی ادارہ ایک جماعت کا سہولت کار بنے گا تو آئین کے مطابق کارروائی ہوگی، سائفرپر کمیٹی بنا دی گئی ہے جو بھی ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ان چیزوں کا بغورجائزہ لے رہے ہیں،پشاورمیں لوگوں سے کس تناظرمیں حلف لیا جارہا ہے،ان جہادیوں کو بتانا چاہیے کہ وہ کس کے خلاف جہاد کا حلف لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایک فریق سے مذاکرات ہورہے ہیں اورحکومت کو اس کا حصہ بننا چاہئے، حکومت سمیت کوئی بھی کسی غیرآئینی کا م کا حصہ نہیں بن سکتا، ہمیں مذاکرات میں کس حیثیت سے بٹھانے کی بات کررہے ہیں ، عمران خان کی جدوجہد غیرآئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بھاشن دینے کی خواہش رکھنے والے کے ساتھ مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں، عمران خان نے پاکستان کی سالمیت ، مستقبل اورمعیشت کے خلاف جو باتیں کی ہیں وہ بھلائی نہیں جاسکتیں، نواز شریف نے جو جیلیں برداشت کیں اور بے لاگ احتساب کی چکی سیانہیں گزارا گیا، ہم نے کبھی کسی کوچوکیدار،میرجعفر یا میرصادق نہیں کہا، ہم نے ہمیشہ اداروں میں بیٹھے غلط اشخاص کی نشاندہی کی جو ہمارا فرض تھا۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو لاڈلا بنایا جائے، قوم یہ برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نینا انصافیوں کا مقابلہ کیا ہے اور6 سال تک عدالتوں کے دھکے کھانے کے بعد ہمیں بے گناہی کا سرٹیفیکیٹ ملا ہے جبکہ عمران خان کی دھمکیوں اورغیرمشروط معافی کے بعد بھی انہیں معافی مل گئی لیکن ہم کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں چاہتے ، ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ سب کے ساتھ ا?ئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرسب کو دوڑ میں زیرو سے شروع نہیں کرایا جائے گا تو اس سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں کہا جاسکتا۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ قانون کی گرفت میں نہ ا?ئیں اور اداروں کو دبائو میں لانے کی کوشش کرتے رہیں ، ان کا طرزعمل تو یہ ہے کہ پکڑے جائیں تو پائوں پڑ جاتے ہیں ، رہا ہوں تو گریبان پکڑ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اورریاست بہت کچھ بھگت چکی ہے ، دبائو ڈال کر این ا?ر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، قوم دیکھ رہی ہے اورجاگ بھی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی بھی کسی ڈیل کا تصور نہیں کرسکتا نہ کسی کو ڈیل کرنے دیں گے ، اب بہت ہوچکاسائفرسمیت قاسم سوری اور شوکت ترین نے ا?ئین کے ساتھ جو کچھ کیا اس پر ہم مقدمات قائم کریں گے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...